لیہ،  شوہر نے بیوی اور2 بچوں کو قتل کر کے جلا ڈالا

لیہ:صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں نشے کے عادی شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور دوبچوں کو قتل کر کے جلادیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقے چوک اعظم میں تہرے قتل کی لرزہ خیزواردات کا واقعہ پیش آیا، جہاں نشے کے عادی شخص نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کرکے لاشوں آگ لگا دی۔

پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نشتر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال  منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عرفان نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی، سات سال کی بیٹی اور ایک سال کے بیٹے کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاشوں کو جلادیا۔