کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گاڑی کے اندر سلنڈر پھٹنے سے خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔
افسوس ناک واقعہ کراچی بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ میں پیش آیا جس میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حادثے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق بلدیہ واقعہ دہشت گردی نہیں حادثہ ہے، حادثہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔