لاہور: شالیمار کے علاقے میں ناکام عاشق نے طیش میں آکر پانچ بچوں کی ماں کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق شالیمار کے علاقے کا رہائشی 45 سالہ اصغر جو مقتولہ مسرت بی بی کے گھر کے قریب رہتا تھا۔ مقتولہ سے محبت کرتا تھا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقتولہ اور خود کشی کرنے والا ناکام عاشق آپس میں قریبی رشتہ دار تھے۔
مقتولہ کا قاتل اصغر مسرت بی بی کو طلاق لے کر اس سے شادی کرنے پر زور دیتا رہا۔ جس کے انکار پر ملزم اصغر نے مقتولہ مسرت بی بی کے گھر جا کر فائرنگ کر کے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور واپس اپنے گھر پہنچ کر اسی پستول سے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔
تھانہ شالیمار پولیس نے دونوں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ہیں اور خود کشی کرنے والے اصغر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔