پشاور میں 4افراد قتل 

پشاور؛ تھانہ شاہ پور کے علاقے چابیان سٹاپ پر قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر دو فریقین کے مابین خونریز تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت تین راہگیر شدید زخمی ہوگئے۔

 بھاری ہتھیا ر وں کے استعمال سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیااطلاع ملتے یہ پولیس حکام بھاری نفری کے ہمراہ موقع پہنچ گئے جبکہ انو سٹی گیشن ٹیم نے کرائم سین سے فائر ہو نے والی مجموعی طورپر 60 خول برآمد کرلئے۔

 ترجمان کے مطابق گزشتہ روز فریق اول ہدا یت اور رئیس پسرا ن ما صم اور سر تاج سا کنا ن محمد زئی جبکہ فر یق دوئم با دام شیر اور ااسفندیا ر کا دلہ زاک روڈ پر آ منا سا منا ہوا جس پر دو نو ں فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائر نگ کی جسکے نتیجے میں عبد الو ہا ب ولد میر خان سکنہ اندر شہر بازار، عمر شیر ولد جمروز سکنہ محمد زئی، عنا یت ولد جمروز اور جا ن شیر ولد رحما ن شیر سکنہ دلہ زاک روڈ، ایف آ ر پی پولیس اہلکار خور شید ولد شمشا د،بلا ل ولد سلطا ن اور محمد ستار ولد محمد افضل سا کنا ن چا بیا ن شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ایک ہی فریق سے چار افراد جن میں عبد الو ہا ب، عمر شیر، عنا یت اور جان شیر زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس اہلکار سمیت تین راہگیر تا حال ہسپتال میں زیر علا ج ہیں جنکی حالت بھی نا زک بتا ئی جا رہی ہے پولیس کے مطابق دو نو ں فریقین کے ما بین سا بقہ دشمنی چلی آ رہی ہے تاہم رات گئے تک مقدمہ درج نہ ہوسکاپولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیاگیا ہے جبکہ ملزموں کے گھروں سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے۔