مہلک وائرس سے مزید 95 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا مہلک وائرس سے ملک بھر میں مزید 95 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 ہزار221 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 181 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار221 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد رہی۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 95 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 573 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 5 ہزار 300 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 304 ہوگئی ہے۔