خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ,صوبے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0۔7 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی یومیہ شرح 0۔7 فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت صوبے میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 7006ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کے چار بڑے اسپتالوں لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور ایوب ٹیچنگ اسپتال کے آئی سی یوز میں بیشتر بیڈز مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ صوبے کے 48 اسپتالوں میں آئی سی یوز میں مختص 318 بیڈز میں سے 182 پر مریض زیرعلاج ہیں۔
اس طرح صوبے کے تمام اسپتالوں کے ہائی ڈیپینڈسی یونٹس میں بھی 1365 بیڈز میں سے 760 پر کورونا کے مریضوں موجود ہیں۔ ہائی ڈیپینڈسی یونٹس کے بیڈز پر مریضوں کا رش زیادہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے اسپتالوں میں کورونا کے لئے1831 مختص لو فلو آکسیجن بیڈز میں سے بھی 481 پر مریضوں کو علاج کی فراہمی جاری ہے۔ جب کہ اسپتالوں میں 310 وینٹیلٹرز مختص کئے گئے ہیں جن میں 49 پر مریض تاحال موجود ہیں۔