جنوبی وزیرستان کے علاقےکنی گرام میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا اہلکار شہید ہوگیا جب کہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اور 18 اگست کی رات پاک فوج نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی اور پھر ان کے خلاف کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبے دار سوہنے زئی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائب صوبے دار کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔