پشاور حیات آباد میں افغان مہاجرین کا مظاہرہ، پاکستان کیخلاف نعرے بازی

پشاور: حیات آباد فیز تھری میں سینکڑوں افغان مہاجرین سڑکوں پر نکل آئے۔

 مظاہرین نے طالبان کی طرف سے افغانستان کا قومی پرچم اتارنے اور امارات اسلامی کا پرچم لہرانے کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے پاکستان کے خلاف بھی نعرے لگائے اس دوران حیات آباد پولیس کے اہلکاروہاں پہنچے تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

 ڈی ایس پی اور ایس ایچ او حیات آباد کی گاڑیوں پر بھی مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔

 گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

 اس عرصے میں مقامی لوگوں نے مساجد میں اعلانات کرائے کہ مہاجرین نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی اور گالیاں دیں اورہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے وہ افغانستان کاپرچم بھی لہرا رہے تھے اس دوران ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شہری بھی وہاں پہنچے۔

 انہوں نے افغان مہاجرین کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا رات گئے تک حالات کشیدہ تھے پولیس نے نعرے بازی‘ پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے پر 20 افغان مہاجرین کوگرفتارکرلیا۔