ملک بھر میں مزید 3 ہزار 239 افراد مہلک وائرس کا شکار

کورونا مہلک وائرس سے ملک بھر میں مزید 70 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 ہزار 239 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 982 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 239 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.23 فیصد رہی۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 70 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 783 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 15 ہزار 272 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 02 ہزار 430 ہوگئی ہے۔