پشاور: پشاور کے علاقہ مچنی گیٹ تیرائی پایان میں جائیداد کے تنازعہ پر نوجوان کوقتل کردیا گیا ،ایوب ساکن تیرائی پایان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے بھائی محبت خان اور دوست شمس الحق کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملزمان الیاس، بلال، سمیع اللہ اور شرافت نے آکر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محبت لگ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ وہ اور اس کا دوست بال بال بچ گئے۔ مدعی کے مطابق ملزمان کے ساتھ ان کا جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ادھر بڈھ بیر ماشوخیل میں مستورات کے تنازعہ پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔ جہانگیر ساکن برقمبر خیل نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بڈھ بیر پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا بھائی عرفان کام کے سلسلہ میں ماشوخیل آیا تھا جہاں ملزمان روئیداد اور شہناد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ لگ کر شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ مدعی کے مطابق ملزمان کے ساتھ ان کا مستورات کا تنازعہ چلا آرہا ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
فقیر آ باد پولیس سٹیشن کی حدود زر یا ب کا لو نی میں رشتہ کے تنازعہ پر جو اں سالہ لڑکی نے خو د کو گو لی ما ر کر زند گی کا خا تمہ کر دیا ۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز ارسلا ن ولد شکیل سکنہ زر یا ب کا لو نی کی بیو ی مسماة (ش)نے پولیس کو بتایا کہ انکے گھر میں مسما ة سمر ین عمر 15سال سکنہ بد ھو ثمر باغ گھریلو ملا زمہ تھی جس نے گھر کے بالا ئی منزل میں واقع کمرے کے اندر پڑا پستول نکال کر خو د کو گو لی ما ردی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دم توڑ گئی پولیس نے متو فیہ کی نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا پو لیس کے مطابق متو فیہ کا رشتہ والدین اس کی مر ضی کیخلاف کرنا چاہتے تھے جس پر متو فیہ نے خو د کشی کر لی ہے پولیس نے رپو رٹ درج کر کے تحقیقا ت شرو ع کر دی ہے ۔
نو احی علا قے میر ہ سو ڑیزئی پا یا ن میں جھاڑیو ں سے مسخ شدہ لا ورث نعش ملی جسے پولیس نے تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے مر دہ خا نہ منتقل کر دیا ۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز انقلا ب پولیس کو اطلاع ملی کہ چھترو ں ڈا گ میر ہ سو ڑیزی میں جھاڑیو ں کے اندر نعش پڑی ہے جس پر پولیس کی نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمو ں نے رسیو ں سے با ند ھ کر جھاڑیو ں میں گڑاکھو د کر رکھا تھا جو مسخ شدہ ہے اور اسکی تاحال شنا خت نہ ہو سکی پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے ورثا کی تلا ش و تفتیش شروع کر دی ہے ۔