خیبرپختونخوا کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت کا امکان

پشاور:خیبر پختونخوا کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت کا امکان ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے اس حوالے سے گرین سگنل دیدیا۔

وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور کے ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ملاقات میں وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو خیبر پختون خوا کابینہ میں نئے وزراء شامل کرنے کیلئے گرین سگنل دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کابینہ میں 1 سابق وزیر اور 3 نئے چہرے شامل کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے وزراء کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن و حلف برداری آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چاروں نئے وزراء ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، پشاور اور نوشہرہ سے کابینہ کا حصہ بنیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 وزراء سے اضافی چارج واپس لینے کا بھی امکان ہے۔