اسلام آباد سے ایک دن میں تین لڑکیا ں اغواء

اسلام آباد:تھانہ ترنول و گولڑہ اور لوئی بھیر کی حدود سے 3 جوانسالہ لڑکیاں اغواء کرلی گئیں۔

ترنول پولیس کو شوکت حسین نے بتایا کہ مدعی کی بیٹی (م) عمر اٹھارہ سال گھر سے غائب ہے اور انہیں شک ہے کہ نامعلوم افراد نے اغواء کیا ہے جبکہ محمد تنویر نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ مدعی کی بیوی (گ)عمر تیس سال گولڑہ دربار سے لاپتہ ہوگئی ہے اور انہیں شک ہے کہ اسے اغوا کیا گیا ہے۔

پولیس نے 365بی اور  365کے تحت مقدمات درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

تھانہ لوئی بھیر پولیس کو عبداللہ نامی شہری نے درخواست دی کہ مدعی کی بیٹی (ح)عمر سولہ سال ہمراہ ہمسائی ہسپتال سے دوائی لینے کیلئے گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔