ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے کا ”نیا فارمولا“ تیار 

لاہور: حکومت نے ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی،میڈیا و براڈکا سٹ اور وزارت خزانہ کی طرف سے ملنے والی”نئی تجاویز“ کو سامنے رکھتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایات جاری کر دی ہیں جس فیڈرل بورڈآف ریونیو نے ویب سائیٹس کیلئے این ٹی این لازمی نامی”نیا فارمولا“ تیارکر لیا ہے۔

 ایف بی آر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جہاں کمرشل سائن بورڈز ”پر این ٹی این اور سیلز ٹیکس نمبر درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے وہیں ویب سائیٹس کیلئے”این ٹی این لازمی“ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے میں مدد ملے گی۔ 

فیڈرل بورڈآف ریونیو سے وابستہ سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ ایڈ سینس اپروڈ سوشل میڈیا مالکان کی فہرست بھی مکمل کی جا رہی ہے جبکہ آن لائن کمائی کرنے والوں کی ٹرانزکشن تھرو بنک کیلئے ذہن سازی کی جائے گی۔

 آؤٹ ڈور ایڈورٹائزینگ،سائن بورڈز پر این ٹی این اور سیلز ٹیکس لکھنے کی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے دکان داروں کے کاروبار ی سیٹ آپ کوآمدن و اثاثہ جات کی آڈٹ رپورٹ سے جانچ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ تمام کاروباری کمپنیز کے لیٹر ہیڈ پراین ٹی این اور سیلز ٹیکس کو شامل کیا جائے۔