پشاور میں 10سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی گلگشت  کالونی میں 60 سالہ درندہ صفت شخص نے ساتھیوں کیساتھ ملکر 10سالہ معصوم بچی کو اجتماعی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق جانس خان ولد فرید خان نے رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ روز اس کی بیٹی ماہ نور گھر کے باہر موجود تھی کہ اس دوران زبیر ولد طاوس خان نے اپنے دو ساتھیوں کیساتھ ملکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 ادھر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔