پشاور:وفاقی حکومت نے بجلی کے منافع کے بقایا جات کی مد میں خیبر پختونخوا حکومت کو تین ارب روپے کی قسط کی ادائیگی کردی ہے۔
ماہ اگست کے لئے سالانہ بجلی منافع کی ماہانہ ادائیگی وزارت خزانہ کی جانب سے محکمہ خزانہ کو کردی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو بجلی منافع کے بقایا جات کی مد میں پہلے مرحلے میں یکمشت پچیس ارب روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہیں جس کے بعد اب ماہانہ بنیادوں پر ادائیگی شروع کردی گئی ہیں اور گزشتہ روز تین ارب روپے کی ادائیگی کر دی ہیں۔
جاری مالی سال کے بجٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے بجلی منافع کی مد میں مجموعی طور پر مرکز کے ذمے 74ارب70 کروڑ روپے ظاہر کئے گئے جن میں 36ارب 90کروڑ روپے بقایا جات کی مد میں ہیں۔