خیبرپختونخوا حکومت کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق نیا فیصلہ

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کروانے کے لیے قانون میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔

 ترمیم میں پہلے مرحلے میں ویلیج اور نیبر ہوڈ کے انتخابات کروانے کی تجویز شامل ہے۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسل کے چیئرمین کے انتخابات ہونگے۔