ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون،لڑکی سینکڑوں فٹ بلندی سے نیچے آگری

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ٹک ٹاکر کبرا ڈوگن اپنی کزن کے ہمراہ رہائشی عمارت کی  نویں منزل پر غروب آفتاب کے موقع پر ایک ویڈیو بنانے کی خواہش مند تھی تاہم اس دوران اس کا پاؤں ایک پلاسٹک پینل پر پڑا جس سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھی اور 160 فٹ کی بلندی سے نیچے آگری۔

 خاتون کے عزیز نے حیرت انگیز  طور پر حادثے کا ذمے دار عمارت تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  گھر والوں نے لڑکیوں کو ایسی خطرناک ویڈیوز نہ  بنانے پر بہت خبردار کیا لیکن انہوں نے ہماری بات نہیں مانی۔