کراچی سے ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد گرفتار 

کراچی:کراچی میں ابراہیم حیدری سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگرد گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 2 دستی بم برآمد کر لئے گئے۔

 گرفتار دہشت گرد افغانستان سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت نعمت اللہ عرف باباجبکہ دوسرے کی پیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

 نعمت اللہ کا ایک بھائی جیل میں ہے جبکہ دوسرا پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔

 نعمت اللہ نے مخبری کے شبے میں مہتاب نامی شخص کو قتل کردیا تھا، مہتاب کو مارنے کے احکامات حکیم اللہ محسود نے دیئے تھے۔