کوئٹہ:ضلع بولان کے علاقے مارواڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4کان کن جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مارواڑ میں واقع کوئلے کی کانوں کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی رات نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
فائرنگ سے 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد مزدور تھے اور وہ کوئلے کی کانوں میں کان کنی کرتے تھے، لاشوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہیجبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔