راولپنڈی، سنگدل ماں کی اپنے ہی بچے کو جان سے مارنے کی کوشش

راولپنڈی:راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ماں نے اپنے  ہی بچے کو جان سے مارنے کی کوشش کی تاہم ہسپتال انتظامیہ نے خاتون کی کوشش ناکام بنادی۔

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ماں نے اپنے8 سالہ بچے کے قتل کی کوشش کی تاہم ہسپتال انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی کوشش ناکام بنادی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی اسپیشل کوآرڈینیٹر سارہ احمد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

چیئر پرسن سارہ احمد کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 8ماہ کے بچے کو تحویل میں لے لیا جبکہ بچے کا علاج ومعالجہ بھی جاری ہے۔

 آر آئی سی کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی ٹی وی فوٹیج ثبوت کے طور پرموجود ہے۔