کوئٹہ: سی ٹی ڈی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و بارود برآمد

 کوئٹہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  کی کارروائی میں 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوہار ڈیم لورالائی میں خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے کیخلاف کارروائی کی۔ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ دہشتگردوں کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، مبینہ دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔