مسیحی نوجوان نے مسلم لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا 

سرگودھا:سرگودھا کے نواح میں غیر مسلم نوجوان نے گھر میں گھس کر 17 سالہ لڑکی کی عزت تار تار کر دی اور فرار ہو گیا۔

ڈی پی او نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی جس پر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ لڑکی اور ملزم کا میڈیکل کروا کر مصروف تفتیش ہے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ کڑانہ کے چک 40 جنوبی میں غیر مسلم مسلح نوجوان احتشام مسیح محنت کش نصیر احمد کے گھر داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر اس کی 17 سالہ بیٹی (ایف)کو یرغمال بنا کر زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جس کی چیخ وپکار پر اہلخانہ کے بیدار ہوتے ہی ملزم فرار ہو گیا۔

ڈی پی او ذوالفقار احمد نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی جس پر تھانہ کڑانہ پولیس نے واردات کا مقدمہ زیر دفعہ 376 ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جں کہ متاثرہ لڑکی اور ملزم کا میڈیکل کروا کر پولیس مصروف تفتیش ہے۔