پشاور:محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں جمعہ کی شام سے بارشوں اورتیزہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے جو بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوانے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کومراسلہ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اورالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم کے مطابق بارشوں کا سلسلہ بدھ کے روزتک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے