خیبر پختونخوا کے دوبڑے منصو بےمنظور

پشاور: یکنک نے ڈیرہ اورسوات موٹرویز کی منظوری دے دی دونوں منصوبوں پر 340ارب لاگت آئے اس سلسلہ میں اسلام آباد میں ایکنک کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرخزانہ و صحت تیمور جھگڑا نے خیبرپختونخوا کی جانب سے شرکت کی۔ ایکنک اجلاس میں پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے جس پر 300 ارب روپے اور دیر موٹروے جس پر 40 ارب روپے کا خرچہ آئے گا، دونوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر تیمور جھگڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے کی بدولت جنوبی اضلاع اور پورے صوبے کی تقدیر بدل جائی گی اور دیر موٹروے کی بدولت سیاحت کو فروغ ملے گا اور چائنہ کے ساتھ تجارت بڑھی گی۔ پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے 360 کلومیٹر پر مشتمل ہوگی جبکہ یہ پشاور سے شروع ہوکر کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ٹانک اور ڈی آئی خان کو ملائی گی۔ دیر موٹروے کی بدولت چترال اور گلگت کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ اس موقع پر تیمور جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعل محمود خان نے صوبے کے لوگوں کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کردیا اور ساتھ ہی وفاقی وزیر شوکت ترین اور وفاتی وزیر اسد عمر کا بھی شکریہ ادا کیا۔