پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے 32ریٹائرڈ اعلیٰ افسران کودوبارہ مختلف محکموں میں تعینات کردیا ہے۔
صوبائی اسمبلی کو دی جانے والی دستاویزات کے مطابق پانچ سالوں کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کو دوبارہ تعیناتی کے باعث انہیں سرکاری گاڑیوں، تنخواہ اوردیگرمراعات بھی دی جا رہے ہیں۔
سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان کو کمشنر آر ٹی ایس،سابق سیکرٹری عظمت حنیف اورکرزئی کو چیف کمشنر رائٹ ٹو سروسز، سابق سیکرٹری محمد مشتاق جدون کو کمشنر آر ٹی ایس، سابق سیکرٹری عطاء اللہ کو کمشنر آر ٹی ایس، سابق افسران میں محکمہ صنعت میں تعینات کئے جانے والے افسران میں محمد آصف، نذیر احمد اعوان، محمد شاہد خان، عطاء الرحمان، فرمان۔
محکمہ آبپاشی میں جن سولہ افسران کو تعینات کیا گیا ہے ان میں شاجہان، محمدرفیق، لاج میر، واسد الدین، غلام مصطفی، غلام شبیر، محمد حسین، محمد بخش، نذیر حسین، محمد سراج الدین، مشتاق احمد، محمدرمضان، جبرالدین، سعد اللہ خان، غلام شبیر، بہاور خان۔
محکمہ صحت میں تعینات کئے جانے والوں میں محمدزبیر خان،قاضی عنایت اللہ، نوید محسن سلطان، میجر ریٹائرڈ اسلام خان، سبحان اللہ۔
محکمہ ہاؤسنگ میں محمدالیاس جبکہ محکمہ بلدیات کی جانب سے اپنا ریکارڈ تاحال صوبائی اسمبلی کو ارسال نہیں کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ اہلکار محکمہ آبپاشی میں تعینات کئے گئے ہیں۔