پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے باچا خان یونیورسٹی، عبدالولی خان یونیورسٹی، بے نظیر وویمن یونیورسٹی،باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ، کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صفت غیور میمورل ہسپتال نصر اللہ بابر میموریل ہسپتال، کے نام تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مولوی جی ہسپتال کے نام کی تبدیلی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے سیاسی شخصیات سے منسوب اداروں کے نام بدلنے پر غور شروع کردیا ہے سوات میں کڈنی ہسپتال کا نام پہلے مرحلے میں تبدیل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام محکموں سے ایسی فہرستیں طلب کی ہیں کہ مختلف ادارے، مختلف سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب ہو جبکہ سرکاری املاک کے نام پر پارٹی شخصیات کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بنوں،چارسدہ، نوشہرہ، سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں موجود سرکاری ہسپتالو ں، تعلیمی اداروں، کے ناموں کو تبدیل کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض محکموں کی جانب سے مختلف اداروں اور مقامات کی نشاندہی کی ہے تاہم بعض اداروں کی جانب سے تاحال نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔
نشاندہی مکمل ہونے کے بعد ان ناموں کو ہٹانے کاعمل شروع ہو جائیگا۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا نام واپس پشاور ائیرپورٹ رکھا جائے گا۔