بی آرٹی بسوں میں سفرکوروناویکسین سرٹیفکیٹ سے مشروط

پشاور:بی آرٹی بسوں میں کورونا ویکسی نیشن کے بغیرسفرپر پابندی لگانے کے لئے 20ستمبر کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامہ کے مطابق 20ستمبر سے بی آرٹی بسوں میں سوار ہونے سے قبل ہر مسافر کو کوروناویکسین کا سرٹیفیکیٹ دکھانالازمی ہوگا۔

کورونا ویکسین کاسرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں کسی مسافر کا بس میں سوارہونا اور سٹیشن میں داخل ہونا ممنوع ہوگا۔

یادرہے کہ اس سے قبل بی آر ٹی بسوں میں یکم ستمبر سے بغیرویکسی نیشن داخلہ ممنوع قرار دیا گیا تھا تاہم مقررہ تاریخ سے ایک دن قبل اس ڈیڈلائن میں توسیع کردی گئی تھی۔