پشاور:سوئی ناردرن گیس نے کل سے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنوں اور فیکٹریوں کو گیس کی سپلائی بندکرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
آر ایف جی ٹرمینل ون کے مرمت کے لئے 13ستمبر سے 15ستمبر تک سی این جی سیکٹر، سیمنٹ، کھاد، جنرل انڈسٹری کوتین روز کے لئے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
سی این جی سٹیشنوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔