صوابی:صوابی یونیورسٹی میں 56 جعلی ڈگریوں اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
اس سلسلے میں صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے گورنر انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے اکاؤنٹس میں 3 کروڑ 68 لاکھ روپے کی ہیرا پھیری کی گئی، جس پر کیس نیب کو بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
صوابی یونیورسٹی کے قائم مقام وی سی نے بتایا کہ رپورٹ یونیورسٹی کو موصول ہوئی ہے جو سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کر دی گئی ہے۔
قائم مقام وی سی صوابی یونیورسٹی نے کہا کہ بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔