خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں خسرہ مہم شروع کرنیکا فیصلہ 

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں میں خسرہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سکول سربراہوں سے زیر تعلیم 4سال سے 15سال کی عمر تک کے طلباء و طالبات کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق صوبے میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر سکول کے طلبہ کو خسرہ کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام پرائمری ٗ مڈل ٗ ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں زیر تعلیم 4سال سے 15سال کی عمر تک کے طلبہ کا ڈیٹا طلب کیا ہے جس محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ شیئر کیا جائیگا۔