خیبر پختونخوا اسمبلی میں ختم نبوت کی احادیث متعلق قرارداد منظور

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے ایوان کے اندر اور باہر ختم نبوت کے حوالے سے احادیث تحریر کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اسمبلی اجلاس میں گزشتہ رات ضلع دیر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی نے ایوان کے اندر اور باہر ختم نبوت کے حوالے سے احادیث تحریر کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد تحریک انصاف کے عبدالسلام آفریدی نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ صوبے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھا جائے۔