کوہاٹ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

کوہاٹ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوہاٹ میں ڈھل بہزادی کے علاقے میں پیش آیا، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق  خدشہ ہے کہ اہلکارکو ذاتی دشمنی کی بنیاد پرقتل کیا گیا  تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔