پشاور: ڈینگی کیسز میں تشویشناک اضافہ،ایک دن میں 273 کیسز رپورٹ

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے 19 اضلاع سے ڈینگی بخار کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاورمیں ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 273 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

شہر کے بڑے ہسپتالوں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں ڈینگی کے 39 مریض داخل کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب انتظامیہ کی طرف سے شہر میں ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے تاحال کوئی اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے ہیں۔