پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے ڈینگی کے متاثر افراد کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق صوبے خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بتایا ہے کہ 11 ستمبر سے لے کر اب تک 916 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور8 ہزار961 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بتایا ہے کہ ڈینگی کے سب سے زیادہ 214 کیسز نوشہرہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
بونیر میں 187، پشاور 179 جبکہ خیبر میں 124، مانسہرہ میں 38،صوابی میں 34 اور مردان میں میں ڈینگی کے 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بتایا ہے کہ بنوں اورہنگو میں سب سے کم 1،1 مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بتایا ہے کہ اب تک ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ866 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں میں تشخیص ہونیوالے ڈینگی مریضوں کی تفصیلات اس سے زیادہ ہے۔