پشاورکو گیس سپلائی آج رات سے بند ہوجائےگی

ذرائع کے مطابق پشاورکو گیس فراہم کرنے والی سوئی ناردرن گیس کی مین سپلائی لائن بوجہ ایمرجنسی مرمت آج(2021۔09۔30) رات30۔9  بجے سے کل صبح(2021۔10۔01) 0400 بجے بند رہے گی ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مین سپلائی لائن کی مرمت کی وجہ سے پشاور کے اکثریتی علاقوں کو گیس کی فراہمی آج رات30۔9  بجے سے کل صبح 0400 بجے تک  بند رہے گی ۔
ذرائع کے مطابق مین سپلائی لائن کی بندش سے پشاور کےجن علاقوں کو گیس کی سپلائی متاثر ہوں گی ان  میں گلبہار ، اعجاز آباد،سٹی سرکلر روڈ،جمیل چوک پھندو روڈ ،صفی آباد ، اعلیٰ سائنس کالج ،بھانہ ماڑی ، کوہاٹ روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ ، ڈبگری، یونیورسٹی ٹاون اور ان سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔
 تمام رہائشی اور صنعتی صارفین سے اپیل ہے کہ وہ گیس کی بندش کے دوران انتہائی احتیاط برتیں اور گیس سے چلنے والے تمام آلات بند رکھیں۔