خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح3۔2فیصد ہوگئی

 پشاور:خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح2.3فیصد ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ7مثبت کیسز کی شرح پشاورمیں ریکارڈ کی گئی۔

نوشہرہ4،چارسدہ0،خیبر2،مہمند0،مردان4،صوابی3،چترال اپر1،چترال لوئیر2،مالاکنڈ1،سوات3،شانگلہ0،دیر لوئیر1،دیراپر0،بونیر0،ایبٹ آباد5،باجوڑ2،تورغر0،ہری پور0،مانسہرہ2،کولائی پالس 0،بٹگرام0،کوہستان لوئیر0،کوہستان اپر0،کرم0،کوہاٹ5،ہنگو1،کرک0،بنوں 3،اورکزئی 0،شمالی وزیرستان0،لکی مروت0،ڈی آئی خان1،ٹانک0،جنوبی وزیرستان2فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔

دریں اثنا خیبر پختونخوا میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران10,655نئے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ پی سی آر ٹیسٹ کی تعداد7,745رہی، اسی طرح 24گھنٹوں میں ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ کی تعداد2,910رہی۔