اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزارت پٹرولیم کو گیس کی قیمتوں میں نظرثانی کی ہدایت کردی۔
سیکرٹری وزارت پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے زیادہ تر کنویں خشک ہو رہے ہیں، ایل این جی کی قیمت 12ڈالر پڑ رہی ہے، گیس کی قیمتوں میں کمی اور صنعتوں کو ترجیحی فراہمی کیلئے کام کر رہے ہیں۔
رکن اسمبلی احسان اللہ ٹوانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری وزارت پٹرولیم نے ایران پاک گیس اور پاک روس گیس منصوبے کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں ایل این جی اور گیس 4 ہزار 600 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، ملک میں گیس کا 800 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے، وزیراعظم نے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کل بریفنگ کیلئے بلایا تھا۔
وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں نظرثانی کی ہدایت کی ہے، صنعتوں کو ترجیحی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہیں۔