پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں یوتھ کی مخصوص نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ¾ محمد علی جان پی پی کے یوتھ ممبر ہونگے جبکہ اقلیت کے ممبر کا انتخاب 26 اکتوبر کو ہوگا ¾ اس مخصوص نشست پر اے این پی ¾ پی ٹی آئی میں مقابلہ ہوگا ¾ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں یوتھ کی نشست حاصل کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کے ممبران کی تعداد 3ہوگئی ہے ¾ جس کے بعد پی پی با آسانی اپنا نائب صدارت منتخب کرا لے گی جس کیلئے اسے اے این پی کی حمایت بھی حاصل ہے۔