سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ساتھیوں کی بازیابی کے لیے گئی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں قابض بھارتی فوج نے اپنے ساتھیوں کی بازیابی کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔
اس دوران مسلح افراد نے قابض بھارتی فوج کی ٹیم پر حملہ کردیا۔ غیر متوقع اور اچانک کیے گئے اس حملے سے بھارتی فوجی بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے۔