افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام اور سلامتی ترجیحات ہیں اور طالبان کی قیادت میں اس حوالہ سے صورتحال بہتر ہوئی ہے، عالمی برادری طالبان حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے۔
امریکی میگزین فارن پالیسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان پر طالبان کی حکومت کے بعد امن و امان کی صورتحال میں نسبتا بہتری آئی ہے، امن و استحکام اور سلامتی ترجیحات ہیں اور طالبان کی قیادت میں اس حوالہ سے صورتحال بہتر ہوئی ہے، عالمی برادری طالبان حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے۔
ادھر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے بھی دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کو معاشی طور پر تباہ ہونے سے بچانے کے لیے امداد دیں۔
دوسری جانب ایک افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان طالبان ذبیع اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نیٹو کی طرف سے طاقت دکھانے کا وقت ختم ہو گیا،انہوں نے تجارت میں تعاون پر پاکستان کی تعریف کی۔اسپین کی فوجی پرواز بذریعہ پاکستان160 افغان شہریوں اور ان کی اہل خانہ کو لے کر دارالحکومت میڈرڈ پہنچ گئی۔