شاہی خاندان کے افراد ہم جنس شخص سے شادی کر سکتے ہیں، ڈچ وزیراعظم

ایمسٹرڈیم:نیدرلینڈز کے وزیر اعظم کا کہنا ہے ڈچ شاہی خاندان کے افراد تخت چھوڑے بغیر ہم جنس شخص سے شادی کر سکتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیدرلینڈ کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ شاہی خاندان کے فرد ہم جنس سے شادی کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم جنس فرد سے شادی کے بعد انکو تخت چھوڑنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز میں 2001 سے ہم جنس جوڑوں کی شادی قانونی قرار دی جاچکی ہے۔