تائیوان میں خوفناک آگ نے شہریوں پر قیامت ڈھا دی، آتشزدگی کے نتیجے میں 50 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی تائیوان کی کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کے مکینوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔
13 منزلہ بلڈنگ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
رات گئے رہائشی عمارت میں آگ تیسری منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا اور 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 46 افراد کی تصدیق کی گئی ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم تفتیشی حکام حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
تائیوان کی صدر تسانگ وین نے متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کے ساتھ ساتھ انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔