خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں محدود تعداد کی پابندی ختم

ریاض: حکومتِ سعودی عرب نے مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں زائرین کی محدود تعداد پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب ان مساجد میں گنجائش کے لحاظ سے تمام افراد شرکت کرسکتے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کووڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد ماسک پہن کر مکہ اور مدینہ کی مقدس ترین مساجد میں آسکتےہیں اور اس ضمن میں لوگوں کو محدود رکھنے کی تمام تر پابندیاں اٹھالی گئی ہیں۔ تاہم عمرہ کرنے والے افراد ایک ایپ بھی استعمال کرنا ہوگی جسے حکومت نے تیار کیا ہے۔

دوسری جانب اسی اتوار سے سعودی عرب میں کووڈ 19 کی پابندیوں کو بتدریج ختم کیا جائے گا۔