قندھار مسجد دھماکے، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی 

قندھار:افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے دارالحکومت قندھار شہر کی ایک مسجد کے اندر خودکش دھماکوں میں مرنیوالے افراد کی تعداد 47 ہو گئی ہے جبکہ 90 دیگرافراد زخمی ہیں۔

مقامی حکومت کی نظامت ثقافت و اطلاعات کے ایک عہدیدار حافظ سید نے ہفتہ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ یہ دھماکے اہل تشیع کی امام بارگاہ کے اندر دوپہر کو اس وقت ہوئے جب سینکڑوں نمازی جمعہ کی نماز ادا کر رہے تھے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے جبکہ 90 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی طور پر 32 افراد کے ہلاک اور 68 زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

متعدد خبروں میں داعش کے حوالے سے جاری کیے جانیوالے ایک بیان کے مطابق داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

داعش نے بیان میں کہا ہے کہ مہلک حملے 2 حملہ آوروں کی جانب سے کیے گئے۔