ایبٹ آباد: جناح انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نواں شہر ایبٹ آباد میں خاتون نے بیک وقت سات بچوں کو جنم دیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام نوزائیدہ بچوں اور ماں کی حالت تسلی بخش ہے بٹگرام سے تعلق رکھنے والی 34 سال خاتون رخسانہ زوجہ یار محمد کو گزشتہ روز جناح انسٹیٹیوٹ میں داخل کیاگیا جہاں ہفتے کے روز انہوں نے سال بچوں کو جنم دیا جن میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
رخسانہ پہلے سے دو بچوں کی ماں ہے سات بچوں کی بیک وقت پیدائش ہر خاتون اور اس کا خاندان بے حد خوش ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق زچہ اور بچوں کی صحت اچھی ہے بیک وقت سات بچوں کی پیدائش کی خبر شہر میں پھیل گئی تو لوگ بڑی تعدادمیں بچوں کو دیکھنے نواں شہر پہنچ گئے۔