پورٹ او پرنس: لاطینی امریکی ملک ہیٹی میں 17 عیسائی مبلغین کو اہلِ خانہ سمیت اغوا کر لیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں امریکا کی عیسائی مشینریز کے لیے کام کرنے والے عیسائی مبلغین کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغوا کرلیا جب کہ وہ ایک یتیم خانے کے دورے سے واپس آرہے تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عیسائی مبلغین ایک بس میں اہل خانہ کے ہمراہ یتیم خانے سے واپس آرہے تھے۔ راستے میں خطرناک مسلح گینگ کے کارندے بس کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔