سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت کا سلسلہ نہ رک سکا۔
پونچھ سیکٹر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید 4 کشمیریوں کوشہید کر دیا۔
قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں چاروں کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔
شہادتوں کے بعد وادی میں ماحول کشیدہ ہو گیا،چند دن قبل بھارتی فورسز نے ایک ہی دن میں 5 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔
پانچوں کشمیریوں کو ضلع شوپیاں میں اپریشن کے دروان نشانہ بنایا گیا تھا۔