نیویارک: دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان نوجوان سے شادی کر لی
دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے مسلمان نوجوان سے شادی کر لی۔
ذرائع کے مطابق جینیفر کے شوہر کا تعلق مصر سے ہے۔شادی کی تقریب جینیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعدا د میں مہمانوں نے شرکت کی۔شادی پر 20 لاکھ ڈالرز کا خرچہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب اور پھر 16 اکتوبر کو نیویارک میں ایک عام تقریب میں یہ جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔اسی جگہ پہلے شادی کی رسومات نجی طور پر ادا کی گئیں اور پھر دعوت کا انعقاد ہوا۔
بل گیٹس کی بیٹی اور مصری مسلمان نوجوان کے معاشقے کی رپورٹس 2017 میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں ہوگئی تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔
نائل نصر اور جینیفر گیٹس نے امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر کر رکھا ہے، مصری نوجوان نے 2013 جب کہ جینیفر گیٹس نے 2018 میں ماسٹر کیا اور دونوں کو گھڑ سواری کا شوق ہے۔
واضح رہے کہ نائل نصر کے والدین عرب ملک کویت میں آرکیٹک کی ایک کمپنی چلاتے ہیں، وہ کاروبار کے سلسلے میں ہی مصر سے 3 دہائیاں قبل کویت منتقل ہوئے تھے۔
نائل نصر کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی تاہم ان کی پرورش کویت میں ہوئی۔