کابل:ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز بھی جلد کھول دیئے جائیں گے۔
قطر کے نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ بہت جلد لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت دیں گے۔
ترجمان سعید خوستی نے کہا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری سکولز کھولنے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان وزارت تعلیم جلد ہی ایک پریس کانفرنس میں کرے گی۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق نہ صرف لڑکیوں کے سیکنڈری سکولز بلکہ یونیورسٹیز بھی کھول دی جائیں گی۔
ملک میں لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم کی اجازت ہوسکے گی۔