گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد قوم کو جلد خوشخبری دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت میں تعطل ختم کررہے ہیں لہٰذا آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد قوم کو جلد خوشخبری دیں گے۔
رضا باقر نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران ملک میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے، اورمذاکرات بہترین سمت میں داخل ہو چکے ہیں۔